الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کو نااہل قرار دیدیا، شبلی فراز اور عمر ایوب کے علاوہ رائے حیدر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا کو بھی نااہل قرار دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عدالت کا فیصلہ موصول ہونے کے بعد سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز سمیت 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دیدیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت رائے حیدر علی، صاحبزادہ حامد رضا کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نااہل قرا دیئے گئے ارکان پارلیمنٹ میں رائے حسن نواز خان، زرتاج گل، رکن صوبائی اسمبلی پنجاب محمد انصر اقبال، رائے محمد مرتضٰی اقبال اور جنید اکبر ساہی بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اپنے نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کو آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل قرار دیا گیا، تمام ارکان کی نشستوں کو خالی قرار دیدیا۔






















