یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی دستاویزی فلم جاری کی گئی ہےجس میں کشمیری عوام پر ستتر سال سے ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کی عکاسی کی گئی ہے۔
دستاویزی فلم میں77 سال سے بھارتی بربریت کا شکارکشمیری عوام کی عکاسی کی گئی،بھارت نےآرٹیکل 370 کو مقبوضہ کشمیرکےآبادیاتی تناسب کوتبدیل کرنےکےلیےختم کیا،ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کی شہادتیں،ہزاروں کشمیری بھارتی جیلوں میں محصور ہیں۔
یہ عالمی تنظیموں انسانی حقوق کےعلمبرداروں بالخصوص اقوام متحدہ کےلیےلمحہ فکریہ ہے،یہ اقدامات بھارت کی نام نہاد جمہوریت کےچہرے پرسیاہ داغ کی طرح نمایاں ہے،اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت حق خودرادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے،آزادی کی راہ میں کشمیریوں کے فلک شگاف نعرے ظلم کی تاریک رات کا خاتمہ کریں گے۔






















