حکومتی سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی تحریک ایک دن کے احتجاج میں بدل چکی ہے، بانی اپنی بنائی ہوئی تباہی کی سرنگ میں داخل ہوچکےجس سےنکلنےکی کوئی راہ نہیں۔
سینیٹرعرفان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام کارڈز ناکام ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی کے پاس اب صرف ناکامی کارڈ بچا ہے۔ بانی صرف ان سے بات کرنا چاہتے ہیں جوپی ٹی آئی سے بات نہیں کرنا چاہتے، پی ٹی آئی کا ماضی اور حال ہے لیکن مستقبل نہیں۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ ویزا کی درخواست دے کر قاسم اور سلیمان نےثابت کردیا کہ وہ پاکستانی شہری نہیں، اے پی سی اعلامیہ پی ٹی آئی کے درد اوربغض سےبھرا ہے۔ اعلامیےمیں بھارت کیخلاف عظیم فتح معرکہ حق کاذکر نہ ہونا شرمناک ہے۔






















