جمعیت علماء اسلام نے پاک امریکا تجارتی معاہدے پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کردیا۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا،توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا کہ
حکومت پاک امریکا تیل معاہدےپرپارلیمنٹ کو اعتماد میں لے،امریکی صدر نےسوشل میڈیا پر پاکستان سے تیل نکالنے کے معاہدےکا اعلان کیا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے تیل اورمعدنیات کے معاہدے کو ٹریڈ مارک معاہدہ قرار دیا،معاہدے کی تفصیلات پر پارلیمنٹ کو اعتماد لیا جائے،بحث کرائی جائے۔



















