پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہاہے کہ قوم کو مختلف نعروں سے دھوکہ دینے والے سیاست دان قومی مجرم ہے مخالفین کے پاس قصے کہانیوں کے علاوہ کچھ نہیں ،مختلف نعروں سےدھوکادینےوالے سیاست دان قومی مجرم ہیں،ملک شدید مشکل دور سے گزررہاہے،عوام قومی مجرموں کو پہچانیں۔
مردان کے علاقے شنکرمیں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئےپرویز خٹک نے کہاکہ 75سال تک ملک کو لوٹنے والے دوبارہ دانت تیز کررہے ہیں ملک میں اسلام کی نہیں اسلام آباد کی جنگ ہے ،جس ملک کا صدر زرداری بنے اس کا اللہ ہی حافظ ہو، نواز شریف تین بار وزیر اعظم رہے اب پھر پرتول رہے ہیں 75 سال سے ایک ہی ٹولہ رنگ بدل بدل کر ملک کو نوچتے رہے ،پاکستان کو لیڈروں نے تباہ کیا وہ چاہتے تو آج امن قائم ہوتا۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے پارٹی سوچ سمجھ کربنائی کیونکہ غریب عوام کو کبھی روٹی،کپڑا مکان،کبھی اسلام او رکبھی پختونوں کے نام پر دھوکہ دیاجارہاہے، مولویوں سے اپنے دورمیں ایک مسجد تک تعمیر نہ ہوئی میں نے بطور وزیراعلیٰ مساجد بنائیں اور بجلی بلوں سے نجات کے لئے سولر سسٹم لگائے۔
پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین نے کہاکہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں جو بھی کام کئے ہیں کسی پر احسان نہیں کیا یہ لوگوں کا حق تھاہم خدمت جاری رکھیں گے کسی کی پرواہ نہیں ارادہ اورنیت ٹھیک ہو تو اللہ ہمارا مددگارہوگا ۔
پرویز خٹک نے کہاکہ انہوں نے اپنے دور میں ہر شعبے میں اصلاحات نافذ کیں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں حاضر ی کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک نظام متعارف کرایا ستر ہزار اساتذہ کی میرٹ پر بھرتیاں کی گئیں، ہم نے نظام بدلا تاکہ غریب کو موقع ملے ۔ہم صرف عوام کو نہیں اللہ کو بھی جواب دہ ہیں لوگ قصے کہانیاں سنارہے ہیں ان کے پاس کرنے کے لئے کوئی پروگرام نہیں ہے۔
اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ نے محمودخان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امن،ترقی اورخوشحالی ہمارا منشور ہے حقیقی تبدیلی ہم لائیں گے۔