ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ ایران کو امریکا سے مذاکرات اور بات چیت کی کوئی جلدی نہیں، امریکا سے دوبارہ بات چیت قومی مفاد کی بنیاد پر ہوگی۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے چینی میڈیا کو انٹرویومیں کہا کہ واشنگٹن جارحانہ روش اپنا کر دوسروں کی خودمختاری پر حملہ نہیں کرسکتا، ایران کو امریکا سے مذاکرات اور بات چیت کی کوئی جلدی نہیں، امریکا سے دوبارہ بات چیت قومی مفاد کی بنیاد پر ہوگی۔
ان کا کہنا ہے کہ 60 فیصد افزودہ یورینیم بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں ہے، ایران اور آئی اے ای اے کے تعاون سے متعلق رہنماء اصول تیار کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل اور امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا، جس میں تین جوہری تنصیبات فردو، اصفہان اور نطنز کو شدید نقصان پہنچا تھا۔





















