بھارت نے پانچویں ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو جیت کیلئے 374 رنز کا ہدف دے دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی پوری ٹیم دوسری اننگ میں 396 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 373 رنز کا ہدف دیا، جس میں بھارت کے یشوی جیسوال 118 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ آکاش دیپ نے 66 ، جدیجہ اور واشنگٹن سندر نے 53 ، 53 رنز کی اننگ کھیلی ، ان کے علاوہ کرن نائر 17 ، دھروو 34 ، سندرسن 11 اور کے ایل راہول 7 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بھارت کی پوری ٹیم 224 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں کرن نائر 57 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ سائے سندرسن 38 ، واشنگٹن سندر 26 ، شبمن گل 21 دھروو 19 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ان کے علاو ہ اور کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
انگلینڈ کی جانب سے اٹکنسن نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 رنز دیئے اور 5 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ جوش نے 3 جبکہ کرس ووکس نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
انگلینڈ کی ٹیم 224 رنز کے جواب میں 247 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور 23 رنز کی برتری حاصل کی ، جس میں زیک کرولی 64 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ بین ڈکٹ 43 ، ہیری بروک 53 ، جوئے روٹ 29 اور اولی پوپ 22 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
بھارت کی جانب سے محمد سراج اور کرشنا نے 4 ، 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آکاش دیب بھی ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔






















