بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان کے بیان پر سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم نے وضاحت جاری کر تے ہوئے کہا کہ اڈیالہ میں کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں ہے ، تمام قیدیوں کا میدیکل چیک اپ روٹین سے کیا جاتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپرٹینڈنٹ کا کہناتھا کہ تمام قیدیوں کا ہیپاٹائٹس بی، سی اورایچ آئی وی ٹیسٹ کیا جاتا ہے، اڈیالہ جیل میں حالیہ معائنے میں کوئی مریض ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں پایا گیا، اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا میڈیکل چیک اپ روٹین میں کیا جاتا ہے، اگر کوئی قیدی کسی وائرل بیماری میں مبتلا پایا جائے تو اسےالگ کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی کے بیٹوں کی سوشل میڈیا پر ٹویٹ بےبنیاد اور من گھڑت ہے، بانی نے بیٹے نےایکس پر اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس سے10 قیدیوں کی اموات کا دعوی کیا تھا، بانی کے بیٹے نے کہا تھا خدشہ ہے ان کے والد بھی اس بیماری سے متاثر ہو سکتے ہیں، ایسے بیانات اور من گھڑت الزامات انتشار پھیلانے کے مترادف ہے۔



















