صدر ایف پی سی سی آئی (فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری) نے اعلان کیا ہے کہ ایف بی آر نے فنانس ایکٹ میں تبدیلی کے سرکلرز جاری کر دیئے ہیں اور مذاکرات کامیاب ہوئے گئے ہیں اس لیئے اب کوئی ہڑتال نہیں ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی ذکی اعجاز نے کہا کہ گرفتاری، 2 لاکھ روپے کیش ٹرانزیکشن، اور ڈیجیٹل انوائسنگ سے متعلق مسائل حل ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جس کی اجازت کے بغیر کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکے گی۔
ذکی اعجاز کا کہنا تھا کہ اب کسی بھی ڈیپازٹ ٹرانزیکشن کو بینک ٹرانزیکشن تسلیم کیا جائے گا۔ سیلز ٹیکس اسی صورت لاگو ہوگا جب رقم کی باقاعدہ انوائس جاری کی گئی ہو۔
قائم مقام صدر کے مطابق ایف بی آر پیر تک مزید ضروری نوٹیفکیشنز بھی جاری کرے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انٹرسٹ ریٹ فوری طور پر کم کیا جائے تاکہ معیشت میں بہتری آ سکے۔





















