چینی کی قیمتوں میں استحکام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت نے دو لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا حتمی آرڈر دے دیا ہے۔
ترجمان وزارت غذائی تحفظ کے مطابق چینی کی درآمد ٹینڈر کھلنے کے بعد حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ۔ درآمد شدہ چینی کی پہلی کھیپ ستمبر کے اوائل میں پاکستان پہنچےگی ۔ اس کا مقصد مارکیٹ میں چینی کی دستیابی یقینی بنانا اورقیمتوں میں توازن برقرار رکھنا ہے ۔ متعلقہ حکومتی کمیٹی نے بین الاقوامی مارکیٹ میں خریداری کے وقت ڈسکاؤنٹ بھی حاصل کیا۔درآمد شدہ چینی کی آمد سے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں توازن آئے گا ۔ حکومت کے اس فیصلے سے صارفین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا ۔



















