لاہورہائیکورٹ نے پنجاب میں صارف عدالتوں کے کیسزمتعلقہ سیشن کورٹس کومنتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے نوٹیفکیشن جاری کیا،لاہورہائیکورٹ نے پنجاب کنزیومرپروٹیکشن ایکٹ دوہزارپچیس میں ترمیم کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹفکیشن کےمطابق سیشن ججز،ایڈیشنل سیشن ججزکوکنزیومر کورٹس کےکیسزسننے کا اختیارحاصل ہے،ہر ضلع کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کنزیومرکورٹس کا انتظامی جج ہوگا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکو کنزیومر کورٹس کے نئے کیسزاورپرانی کنزیومرکورٹس میں چلنے والےکیسز کےحوالے سے بھی اختیار حاصل ہے۔






















