بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کی ویزا درخواست کے معاملے پر ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا کہ فیملی ویزا یا کسی بھی قسم کا ویزا وزارت داخلہ جاری نہیں کرتی ہے ۔
ذرائع کے مطابق ویزا درخواست کےحوالے وزارت داخلہ کے بارے میں دعویٰ خلاف حقیقت ہے، اس نوعیت کا ویزا صرف متعلقہ ہائی کمیشن یاسفارتخانہ اور وزارت خارجہ کے دائرہ کار میں آتا ہے۔
یاد رہے کہ علیمہ خان نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ سلیمان اور قاسم نے چند روز قبل لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں ویزا کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے ، پاکستانی سفیر نے بتایا وزارت داخلہ اسلام آباد سے منظوری کا انتظار ہے ، وزارت داخلہ سے منظوری کے بعد ویزا عمل مکمل کیا جائے گا۔





















