مزدوروں کی میرج گرانٹ 100 فیصد اور ڈیتھ گرانٹ 50 فیصد بڑھادی گئی، وزارت اوورسیز پاکستانیز
ای او بی آئی میں رجسٹرڈ مزدوروں کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا، میرج گرانٹ بھی 100 فیصد بڑھادی گئی۔
وزارت اوورسیز پاکستانیز کے مطابق ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ (ای او بی آئی) میں رجسٹرڈ مزدوروں کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کر دیا گیا، مزدوروں کیلئے میرج گرانٹ بھی 100 فیصد بڑھادی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزارت نے مزدوروں کی ڈیتھ گرانٹ میں 50 فیصد اضافہ کردیا ہے۔
وزارت اوورسیز پاکستانیز کا کہنا ہے کہ چوہدری سالک حسین مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے پُرعزم ہیں۔






















