ملک بھر کی طرح کراچی میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔
شہر کراچی میں بھی تمام سرکاری اور نجی اسکول کالجز آج کھل گے ہیں،دو ماہ کی چھٹیوں کے بعد بچوں کی حاضری معمول سے کم دکھائی دی۔
اسکول کالجز آج سے معمول کے مطابق کھلیں گے،بیشتر نجی اسکولوں نے تدریسی عمل 4 اگست سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سندھ کے محکمۂ تعلیم کی جانب سے یکم جون سے 31 جولائی تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔






















