پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو14 رنز سےہرادیا،پاکستان کے 179 رنز ہدف کےتعاقب میں ویسٹ انڈیز نے164رنز بنائے۔
پاکستان کے 179 رنز کے ہدف کےجواب میں ویسٹ ایڈیزکی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی،ویسٹ انڈیزکی جانب سےجانسن چارلس اورجیول اینڈریو 35، 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جیسن ہولڈر 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 3 اورصائم ایوب نےوکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی اور سفیان مقیم کےحصےمیں ایک ایک وکٹ آئی،آل راؤنڈ پرفارمنس پرصائم ایوب پلیئر آف دی میچ قرار پائے،میچ میں انہوں نے 57 رنز بنائے اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔






















