ملتان میں سبزیوں سے بھرا منی ڈالا بے قابو ہوکر کار پر الٹ گیا,کار سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹوملتان کےمطابق سہوچوک کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں سبزیوں سےبھرا منی ڈالاکار پرالٹ گیاجسکے نتیجےمیں تین کارسوارافرادموقع پرہی دم توڑگئے،کار کےموڑ کاٹنے کے دوران منی ڈالا بےقابو ہوکرکارپرالٹ گیا۔
کارمیں پانچ افراد سوارتھے،ایک بچہ اورایک خاتون معجزانہ طورپرمحفوظ رہے،ترجمان ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹوملتان کاکہنا تھا جاں بحق افرادمیں دو خواتین اورایک مرد شامل ہےریسکیو ٹیم نےلاشیں نشتر اسپتال منتقل کردی،جاں بحق افراد کی شناخت محمد یاسین،کوثر پروین اور زاہدہ کے نام سے ہوئی ہے۔






















