سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی امیدوار مشال یوسفزئی نے میدان مار لیا اور خواتین کی مخصوص نشست پر سینیٹر منتخب ہوگئیں۔
خیبر پختونخوا کے سینٹ کے ضمنی انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی کے جرگہ ہال میں پولنگ 2 گھنٹے تاخیر سے 11 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے 4 بجے تک جاری رہی۔
پولنگ میں خیبر پختونخوا کے 145 اراکین اسمبلی میں 143 نے رائے حق دہی کا استعمال کیا جبکہ حکومتی رکن اشفاق احمد اور مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہاں یوسف غیر حاضر رہے۔
مشال یوسفزئی نے 86 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔
ریٹرننگ افسر نے مشال یوسفزئی کی کامیابی کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔
متحدہ اپوزیشن کی امیدوار مہتاب ظفر نے 53 ووٹ لیے جبکہ آزاد امیدوار صائمہ ظفر نے ایک ووٹ حاصل کیا۔






















