قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا کاکہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ہمیشہ مشکل حریف ثابت ہوتی ہے،ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے کافی پرجوش ہیں
کپتان سلمان علی آغا نے اپنےبیان میں کہا ایشیاکپ،ورلڈکپ کی تیاری کے لیےہرسیریزاہم ہے،کوئی حریف آسان نہیں،ویسٹ انڈیز ہمیشہ مشکل حریف ثابت ہوتی ہے،ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے کافی پر جوش ہیں،بنگلادیش کے خلاف دونوں سیریز میں مختلف کامبی نیشن آزمائے۔
واضح رہےکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی 20 میچ آج لاڈرہل میں کھیلا جائے گا جس کے لیے دونوں ٹیمیں تیاریوں میں مصروف ہیں۔
شائقین کرکٹ کو اس ہائی وولٹیج سیریز میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کی امید ہے جو ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے اہم امتحان بھی تصور کی جا رہی ہے۔






















