کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مصطفی عامرقتل،غیرقانونی اسلحہ اور منی لانڈرنگ سمیت چار مقدمات کی سماعت ہوئی،جیل حکام نےملزم ارمغان اورملزم شیراز کو پیش کیا،ایف آئی اے فوکل پرسن سب انسپکٹرمحمد شفیع، تفتیشی افسرمحمد علی مدعیہ وجیہ عامر کے وکیل افتخار شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،ملزموں کے وکلا آج پیش نہیں ہوئے۔
ایف آئی اےفوکل پرسن نےبتایا کہ کیس کے تفتیشی افسر تبدیل کردیاگیا ہے،اس کیس کے لیئے سپروائزری آئی او کی تقرری کی جائیگی،سب انسپکٹر محمد شفیع نےبتایا کہ آئندہ سماعت پرسپروائزری آئی او پیش ہوگا،عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے سات اگست تک ملتوی کردی۔






















