خیبرپور میں غیرقانونی تارکین وطن کے انخلاء کی حمایت میں سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر نوجوان کے گھر پر حملہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علاقے رانی پور میں غیرملکی تارکین وطن کےانخلاء کی حمایت میں سوشل پوسٹ میڈیا کرنے پر نوجوان کے گھر پر افغان شہریوں نے حملہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق رانی پور میں شہری نے غیرقانونی مقیم افراد کو ملک سے نکالنے کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ لکھا۔ جس کے بعد شہری کے کے گھر پر حملہ کردیا گیا۔ پولیس نے شہری ساجد منگریو کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق شہری کے گھر پر حملہ کرنے والے ملزمان افغان شہری ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔