وزیراعظم نے کئی دہائیوں میں پہلی بار بجلی تقیسم کار کمپنیوں کےخسارے میں کمی آنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے اس سے ڈسکوز کی نجکاری کا عمل اور آسان ہو جائے گا ۔
کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر توانائی اویس لغاری ، وفاقی سیکریٹری پاور ڈویژن ڈاکٹر محمد فخر عالم اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا ۔ وزیراعظم نے اچھی کارکردگی کی حامل تقسیم کار کمپنیوں کو ستائشی خطوط بھیجنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا بجلی تقیسم کار کمپنیوں کا خسارہ ایک سو ترانوے ارب روپے کم ہوا ہے،مجموعی طور پر بجلی تقیسم کار کمپنیوں کے خسارے میں 242 ارب روپے کی بہتری آئی ہے ۔ گردشی قرض کا فلو سات سو اسی ارب روپے رہا ہے ۔ لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی اور ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نےسب سےاچھی کارکردگی دکھائی ۔





















