بھار ت کی لوک سبھا میں مختلف اپوزیشن رہنماوں نے پہلگام حملے، رافیل کے گرنے اور آپریشن مہادیو جیسے معاملات پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت سوالات کی بوچھاڑ کر دی ہے جس پر بھارتی حکومت لا جواب دکھائی دیتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پہلگام حملے پر کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سکیورٹی کی سنگین ناکامی پر سخت سوالات اٹھائےاور کہا ایسے حساس اور سیاحتی مقام پر سکیورٹی کا بندوبست کیوں نہیں تھا؟ اگر خفیہ ادارے ناکام ہوئے تو کسی نے استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟۔ انہوں نے مودی حکومت کی نااہلی اور کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر کڑی تنقید کی۔
تمل کانگریس (TMC) کے رکن کالیان بینرجی نے لوک سبھا میں سوال کیاکہ مودی جی! آپ ٹرمپ سے اتنے ڈرے ہوئے کیوں ہیں؟ آپریشن سندور میں ناکامی پر جواب دینے کی بجائے ٹرمپ کے بیانات پر بھی چپ ہیں، ہمت کریں ٹوٹیٹر پر ہی لکھ ڈالیں کہ ٹرمپ صاحب آپ نے سیز فائر نہیں کروایا ۔
ایوان میں کانگریس کے ایم پی فرانسز جارج نےکہا کہ دنیا چیخ چیخ کے کہہ رہی ہے کہ پاکستان نے کمُ از کم بھارت کے 3 رافیل، ایک SU-30 MKI، اور ایک MIG-29 مار گرائے۔ لیکن وزیر دفاع صرف یہ بتا رہے ہیں کہ یہ سوال نہ پوچھیں کہ ہمارے کتنے طیارے گرےبلکہ یہ پوچھیں کہ ہمُ نے اپنا مقصد پورا کیا یا نہیں ؟؟
لوک سبھا میں بحث نے اس وقت شدت اختیار کی جب امریندر سنگھ راجہ بیسیانہ ایئر بیس کے قریب گرنے والے رافیل طیارے کی تصویر ساتھ لے آئے اور ہوا میں لہراتے ہوئے کہا کہ رافیل کی ٹیل گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوئے، بھارتی ایئر مارشل نے اسے نامعلوم ایئر کرافٹ قرار دیا اور ملک کے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی۔





















