جانوروں کے ڈاکٹر نے شہریوں کی سب سے بڑی پریشانی کو حل کرتے ہوئے حلال گوشت کو پہچاننے کا آسان طریقہ بتا دیاہے ۔
جانوروں کے ڈاکٹر محمد علی نے سماء نیوز کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلال طریقے سے ذبح کردہ جانور کے گوشت کا رنگ برائٹ چیری ریڈ ہوتا ہے جبکہ کسی اور طریقہ سے ذبح کئے گئے جانور سے حاصل شدہ جانور کے گوشت کا رنگ گہرا لال ہوتا ہے ۔ڈاکٹر محمد علی کا کہناتھا کہ گدھے کے گوشت رنگ گہرا ہوتاہے اور اس میں نیلا شیڈ بھی ہوتا ہے ، ہوٹل میں شک گزرے تو گوشت کا ایلائزا اور پی سی آر ٹیسٹ کروایا جائے۔






















