آئی سی سی مینز ورلڈکپ 2023کے 44ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے دی۔جس کے بعد دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔
پاکستان اننگز
بھارت کے شہرکلکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میںقومی ٹیم 338 رنز کےہدف کے تعاقب میں 44 ویں اوور 244 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ آغا سلمان 51 رنز، کپتان بابر اعظم 39، محمد رضوان 36، حارث رؤف 35بنا کر آئوٹ ہوگئے۔
اس کے علاو ہ سعود شکیل 29، شاہین شاہ آفریدی 25، شاداب خان 4، افتخار احمد 3، فخر زمان 1 اور عبداللہ شفیق 0 رنز سکور بنا کر سکےجبکہ محمد وسیم جونیئر 16 رنز بنا کرناٹ آئوٹ ہے۔
انگلش ٹیم کے بالر ڈیوڈ ولی نے 3، عادل راشد، گس ایٹکنسن اور معین علی نے 2، 2 جبکہ کرس ووکس نے 1 شکار کیا۔
انگلینڈ اننگز
انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز اسکور کیے۔اوپنرز نے ٹیم کو 82 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، ڈیوڈ ملان 31 اور جونی بیرسٹو 59 رنز ،بین اسٹوکس اور جو روٹ نے 132 رنز کی پارٹنرشپ کھیلی۔
اسی طرح بین اسٹوکس نے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 84 رنز جبکہ مڈل آرڈر بیٹر جو روٹ 60 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔کپتان جوز بٹلر 27، ہیری بروک 30، معین علی 8، ڈیوڈ ولی 15 اور گس ایٹکنسن 0 رن بنا کرپویلین لوٹ گئے۔
قومی ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف نے 3، شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر نے 2، 2 جبکہ افتخار احمد نے 1 شکار کیا۔
قبل ازیں ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے حسن علی کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، ٹاس جیت کربیٹنگ کرناچاہتےتھے،انگلینڈ کی ٹیم کو کم سے کم اسکورپرآؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔جبکہ انگلش ٹیم کے کپتان نے کہا ورلڈکپ کے اختتام کویادگاربنانے کی کوشش کریں گے۔
قومی اسکواڈ
قومی ٹیم میںکپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، آغا سلمان، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونئیر، حارث رؤف شامل تھے۔
انگلش اسکواڈ
انگلینڈ کی ٹیم میں کپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، بین اسٹوکس، مارک ووڈ، ڈیوڈ ولی، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس اور عادل رشید شامل تھے۔