بھارت میں بنگالی مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے،ریاست آسام میں ایک ماہ کے دوران 3 ہزار 400 مسلمانوں کے گھر مسمار کیے گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کی حکومت کے 4 برس میں 50 ہزارمسلمانوں کو بےگھرکیا گیا،آسام میں انتخابات قریب آتے ہی مسلم مخالف اقدامات عروج پر ہیں۔
متاثرین کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ آسام بےگھر ہونے والےمسلمانوں کو بنگلا دیشی قرار دے رہا ہے،ہماری پاس برسوں پرانے دستاویزات ہیں، پیدائشی بھارتی ہیں۔






















