نائب وزیرِ اعظم اوروزیرِخارجہ اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ دو ریاستی حل ہی فلسطین کے مسئلےکا واحد پائیدارحل ہے،ٹواسٹیٹ کانفرنس کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیےسنجیدہ کوششیں کی جائیں گی۔
عرب نیوزکوانٹرویومیں اسحاق ڈار نےکہاموجودہ انسانی بحران نےاس مسئلے کی سنگینی میں مزید اضافہ کیا ہے،ہم امید کرتےہیں کہ کانفرنس کےدوران فوری سیزفائرانسانی امدادکی بلارکاوٹ رسائی اورفلسطین کو ایک آزاد ریاست کےطورپرتسلیم کیےجانےکی جانب پیشرفت ہوگی،پاکستان فلسطینیوں کےحق خود ارادیت اورانیس سوسڑسٹھ سے پہلےکی سرحدوں کےساتھ خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے فلسطین اورکشمیر کےمسئلے کو یکساں نوعیت کےدیرینہ تنازعات قراردیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ تشدد اورجنگ مسئلےکاحل نہیں،اصل راستہ صرف مکالمے اورسفارت کاری سےنکلتا ہے،پاکستان غزہ کی تعمیرنوصحت،تعلیم اورگورننس کے شعبوں میں مدد فراہم کرے گا۔





















