لاہور کے علاقے واہگہ ٹاؤن میں قائداعظم انٹرچینج کے قریب غیر قانونی کمرشل بلڈنگز کے خلاف کارروائی کے دوران قبضہ مافیا نے پیرافورس اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق حملے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے فوری طور پر پولیس کو طلب کر لیا جس پر پولیس کی کارروائی میں دو افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے پہنچنے پر دھاوا بولنے والے افراد کی اکثریت موقع سے فرار ہو گئی۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ علاقے میں غیر قانونی طور پر کمرشل عمارتیں تعمیر کی جا رہی تھیں۔
زون افسر نے قبضہ گروپ کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی دے دی ہے اور پولیس کی جانب سے مزید کارروائی جاری ہے۔






















