سیہون کوٹری کی رہائشی شادی شدہ خاتون کو سیہون گھمانے کے بہانے لاکر مبینہ جنسی زیادتی بنانے کا انکشاف ہواہے، متاثرہ خاتون طبیعت خراب ہونےپرجاں بحق ہوگئی۔
مقتولہ کےبھائی علی شیر چانڈیو کی مدعیت میں سیہون تھانے میں دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پولیس نے ملزم فیاض ڈیپر اور نذر علی خاصخیلی کو گرفتار کرلیا گیا ۔۔ متاثرہ خاتون کے بھائی نے کہا کہ بہن کو ملزم فیاض ڈیپرنےموٹر سائیکل پرسیہون گھمانےلایا تھا ۔ ملزم نے سیہون میں نذر علی کے مکان میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ زیادتی کے بعد طبعیت خراب ہونے پر سیہون اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں طبیعت بگھڑنے پر حیدرآباد منتقلی کے دوران خاتون فوت ہوگئی۔






















