حکومت کی طرف سے 165 فی کلو ایکس ملزقیمت مقرر کرنے کے باعث چینی کے بحران نے سر اٹھا لیا، لاہور کی ہول سیل مارکیٹ اکبری منڈی میں چینی غائب ہو گئی۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان 165 روپے کلو کا معاہدہ کر کے غائب ہوگئے ہیں، ڈیلرز کا کہناہے کہ شوگرملزکی جانب سے حکومتی نرخوں پرچینی فراہم نہیں کی جارہی، لاہورمارکیٹ میں چینی کئی روز سے فروخت نہیں ہورہی، 168روپے فی کلوچینی ملے گی تو ہم چینی فروخت کریں گے، آئندہ چند روزتک بازار سے بھی چینی نہیں ملے گی اسٹاک ختم ہورہاہے۔ صدر پنجاب کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت نےچینی برآمد کی قیمت اسی وجہ سے بڑھی۔



















