جنوبی امریکی ملک پیرو میں بس کے خوفناک حادثے میں 18 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکی ملک پیرو میں بس کے خوفناک حادثے میں 18 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے، بس میں 66 افراد سوار تھے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔





















