روسی شہر سراتوو کی رہائشی عمارت میں گیس لیکج دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
روسی میڈیا رپورٹس کےمطابق رہائشی عمارت میں گیس لیکج دھماکے سے متعدد عمارتیں لرز اُٹھیں،دھماکے کے نتیجے ،میں چھ افراد ہلاک جبکہ سات شدید زخمی ہوگئے،ریسکیو حکام نے مزید لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق دھماکے سے 30 سے زائد اپارٹمنٹس کو نقصان پہنچا،جبکہ مزید کے گرنے کا خطرہ ہے،حکام نے واقعے کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔





















