پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہےچیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے وقت ایک پیغام آیاتھا کہ ہم نیوٹرل ہیں،اسی نیوٹرل صورتحال میں ہم کامیاب ہوئے، جنرل باجوہ نےہمیں عدم اعتمادسےایک دودن پہلےبلایاتھا،ہمیں کہاگیاعدم اعتمادواپس لےلیں،الیکشن کرواتےہیں،اگر مدد کررہے ہوتے تو ایسی درخواست نہ آتی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلدیات کی طرح عام انتخابات میں بھی جیتے گی ،ہم نےشہبازشریف کووزیراعظم بنانےمیں بہت محنت کی ،میاں صاحب اورخان صاحب کی حکومتوں میں ہم اپوزیشن میں تھے،ہمارے خلاف ہمیشہ کنگز پارٹی سامنے لائی جاتی ہے۔
اس سے قبل بلاول بھٹوزرداری نےسفاری پارک کے مختلف حصوں کا دورہ کیا،جہاں میئرکراچی نے بلاول بھٹوکو سفاری پارک کی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی ،اس موقع پرسابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مئیر کراچی کے آگے کے جو پلان ہیں اس پر بھی مطمئن ہوں،ہرشہرکورہنے کے قابل بنانا ہے تو عوامی مقامات بنائے جاتے ہیں،کراچی کے عوام کو سہولیات دیناچاہتےہیں ،سفاری پارک کو اچھے انداز سے بنایا گیا ہے، کوشش ہےعوامی مقامات زیادہ سےزیادہ کراچی میں بناکردیں۔