انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت معطل کردی ۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت فوری طور پر معطل کی جارہی ہے ، سری لنکا نے ممبر ہونے ناطے اپنے فرائض کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں ، سری لنکن کرکٹ بورڈ آزادانہ کام کرنے اور حکومتی دخل اندازی کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سری لنکا کے وزیر کھیل نے ورلڈکپ میں ٹیم کی جانب سے انتہائی ناقص کارکردگی پر پورے کرکٹ بورڈ کو ہی فارغ کر دیا تھا جس کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر نے عدالت سے رجوع کیا ۔
عدالت نے کرکٹ بورڈ کے صدر کی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے کرکٹ بورڈ کو 2 ہفتوں کیلئے بحال کر دیا تھا تاہم حکومتی دخل اندازی کے باعث آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے خلاف سخت ترین اقدام اٹھاتے ہوئے رکنیت معطل کر دی ہے ۔