کرنسی مارکیٹس میں مسلسل تیسرے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روزکرنسی مارکیٹس میں چند گھنٹےمیں ڈالرکی قدرمیں بڑی کمی دیکھی گئی ہے، انٹربینک میں ڈالرکی قدر 72 پیسےگرکر 283 روپے 50 پیسے پرآگئی،اوپن کرنسی مارکیٹ میں آج پھر ڈالر کی قدرمیں ایک روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے 60 پیسے سے گرکر 286 روپے 60 پیسے پر آگیا۔
گزشتہ تین روز میں انٹربینک میں ڈالرکی قدر 1.50 روپے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 2.30 روپےگر چکی ہے۔
چیئرمین ای کیپ ملک بوستان کا کہنا ہےکہ ڈالر کی گرتی قدرکو دیکھ کر ایکسپورٹرز اپنے ڈالر مارکیٹ میں بیچنا شروع ہوگئے ہیں،امپورٹرز جلدبازی میں خریداری نا کریں انہیں ڈالرمزید سستا ملے گا،ڈالر 280 پھر 270 پر آئے گا۔
حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن جاری ہے ڈالر مزید گرے گا،اسٹیٹ بینک نے بھی انٹر بینک سے خریداری روک دی ہے اب ڈالر اور سستا ہوگا





















