فرانسیسی صدر مینوئل میکرون نے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔
فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون نےاس فیصلے کا باضابطہ اعلان ستمبرمیں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنے خطاب میں کرنے کا عندیہ دے دیا۔
ایکس پر پیغام میں کہا غزہ جنگ فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے تاکہ عام شہریوں کو ریسکیو کیا جاسکے،امن یقینا ممکن ہے،ہمیں فوری طورپر سیزفائر،یرغمالیوں کی رہائی اور بڑے پیمانے پر امداد کی فراہمی شروع کرنے کی ضرورت ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نےفرانسیسی صدر کے بیان کو شدت پسندوں کے آگے ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دےدیا کہا فرانس نازک وقت میں اسرائیل کو کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے،ہم فلسطینی ریاست قائم نہیں ہونے دیں گے جو ہماری سیکیورٹی اور ہمارے وجود کےلئے خطرہ ہو ۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا فرانسیسی صدر کا غیر ذمہ دارانہ فیصلہ صرف حماس کے پروپیگنڈے کو فائدہ دیتا ہے اور امن کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے۔
سعودی عرب نےفلسطین کوتسلیم کرنے کےفرانسیسی فیصلےکا خیرمقدم کیا ہے،سعودی وزارت خارجہ نےاپنے بیان میں کہافرانس کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنےکا فیصلہ خوش آئند ہے،عالمی قوانین اورقراردادوں پر عمل درآمد کی کوششوں کوسراہتے ہیں،آزاد فلسطینی ریاست1967 سے پہلے والی سرحدوں پر مشتمل ہونی چاہیے،تمام وہ ممالک جو ابھی تک فلسطین کو تسلیم نہیں کرتے،وہ بھی یہ مثبت قدم اٹھائیں۔





















