ننکانہ صاحب کے رہائشی طالبعلم نےلاہوربورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
ملک فیضان رضا نے لاہور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں 1186 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر لی,اس حوالے سےملک فیضان رضا کا کہنا ہے کہ اس کی کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔
فیضان نےبتایاکہ شاہ کوٹ کےسرکاری اسکول سے تعلیم حاصل کی،والد سبزی فروش ہیں،تعلیم پر بہت محنت کی،فیضان کے والدکا کہنا ہےکہ بچے نےخود محنت کی،سرکاری اسکول میں بھی پوزیشن لی جا سکتی ہے۔



















