کراچی میں شوہر نے بیوی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا۔
پولیس کےمطابق بنارس فرنٹیئر کالونی میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش ملی،مقتولہ کی شناخت ملکیت بی بی کے نام سے ہوئی،ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کو اس کے شوہر نے چھری کے وار سے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔
پولیس کےمطابق فرارملزم کی گرفتاری کیلئےکوشش کی جارہی ہے،مقتولہ سات بچوں کی ماں اور ملزم شوہر فروٹ کا ٹھیلا لگاتا ہے،ابتدائی تفتیش میں خاتون کےقتل کی وجہ گھریلو جھگڑا معلوم ہوتی ہے،تاہم خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔





















