روس کی پارلیمنٹ نے روس میں انتہاپسند سمجھے جانے والے مواد کو آن لائن تلاش کرنے اور پڑھنے والوں پر جرمانہ لگانے کی منظوری دے دی،وی پی این کے استعمال پر پابندی ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق جو ملکی مفاد کے خلاف کام کریگا اور انتہاپسندانہ مواد سرچ کرے گا ایسے افراد پر پانچ ہزار روبل تک کا جرمانہ لگایا جائے گا۔
نئی قانون سازی ان لوگوں کو متاثر کرے گی جو جان بوجھ کر آن لائن انتہا پسند مواد کی تلاش کرتے ہیں جبکہ وی پی این کے ذریعے سنسرشپ کو نظر انداز کرنے اور ممنوعہ مواد تک رسائی حاصل کرنے کیلیے استعمال کرتے ہیں۔





















