وزارت دفاع نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر وی آئی پی لین کی سیکیورٹی ذمہ داری ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے سپرد کردی۔
وی آئی پی لین ٹو پر ایئرپورٹ اتھارٹی اور پرائیویٹ سیکیورٹی اہلکار تعینات نہیں ہوں گے،وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والا حکم نامہ آج سے نافذ العمل ہوگا، احکامات کا مقصدوی آئی پی لین 2 کے لئے بہتر سیکیورٹی اقدامات کویقینی بناناہے،فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
وی آئی پی لین اورلین2سےوزراء،مشیران،غیرملکی مندوبین کی آمدورفت ہوتی ہے،حکم نامےسےقبل وی آئی پی اورلین2پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کےزیر انتظام تھی،حکم نامہ وزارت دفاع کے 9 جولائی کو کیےجانےوالے فیصلے کی روشنی میں جاری کیاگیا۔






















