پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر کو 9 مئی کے کیس میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے جبکہ تھانہ موسیٰ خیل میں درج مقدمہ کا فیصلہ اے ٹی سی کورٹ کے جج محمد نعیم شیخ نے سنایا۔
لازمی پڑھیں۔ اپوزیشن لیڈرملک احمد بھچر کو 9 مئی کے کیس میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر نے اے ٹی سی کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گفتگو کے دوران ملک احمد بھچر کا کہنا تھا کہ عدالت نے سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے کا آئین سے ہٹ کر فیصلہ دیا ہے اور میرے خلاف قانونی ضابطے پورے کئے بغیر سزا کا فیصلہ سنایا گیا۔
ملک احمد بھچر کا مزید کہنا تھا کہ تحریری فیصلہ موصول ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کروں گا۔





















