واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال پر اعدادوشمار جاری کردیئے۔
واپڈا کی جانب سےجاری اعداد و شمار کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک فٹ بلند، 1191فٹ ہو گئی،منگلا ڈیم میں 1242 فٹ تک پانی کی گنجائش ہے،تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1530فٹ برقرار، گنجائش 1550 فٹ ہے،چشمہ میں پانی کی سطح 641 فٹ ہے،گنجائش 648 فٹ ہے،ملک کے آبی ذخائر میں پانی کا ذخیرہ 83 لاکھ 66 ہزار فٹ ہے۔
دریائےسندھ میں پانی کی آمد 3 لاکھ 33 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے،دریائے جہلم میں پانی کی آمد 30 ہزار 700 کیوسک ہے،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 17 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ دریائے چناب میں پانی کی آمد 1 لاکھ 13ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کی جارہی ہے،دریائے کابل میں پانی کی آمد 30 ہزار 900 کیوسک،تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 46 لاکھ 3 ہزار ایکڑ فٹ،منگلا میں پانی کا ذخیرہ 37 لاکھ 37 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔






















