معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا معمہ حل ہوگیا۔
چوہنگ پولیس نےرجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا،فائرنگ کرنے والے شوٹرز کی شناخت کاشف چوہان اورفرخ کے نام سے ہوئی،دونوں ملزمان نےشانی ٹائیگر نامی شخص کے کہنے پر رجب بٹ کے گھرفائرنگ کی موٹرسائیکل سوارشوٹرز کے ساتھ کار پرعثمان اور لقمان نامی ملزم بھی شامل تھے، رجب بٹ کی سوشل میڈیا پر شہزاد بھٹی نامی نوجوان سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔
پولیس کےمطابق شہزاد بھٹی کےکہنے پرشانی ٹائیگر نےشوٹرز بھیجے چوہنگ پولیس نے ملزمان کو ویلنشیا اورمختلف علاقوں سے گرفتار کیا،گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے سی سی ڈی کے حوالہ کردیا گیا۔






















