ایف سی بلوچستان اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے نوشکی کے نواحی علاقے پہرود میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا جس کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
ایف سی ذرائع کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔
مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے جبکہ آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔






















