عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت 36 ڈالر کے اضافے سے فی اونس 3387 ڈالر تک جا پہنچی ہے جس کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔
مقامی سطح پر تازہ نرخوں کے مطابق فی تولہ سونا 3600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے کا ہو گیا۔
10 گرام سونا 3087 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے پر پہنچ گیا۔




















