بنگلہ دیش میں ایئر فورس کا تربیتی طیارے کالج کے اندر گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی، 100 سے زائد افراد زخمی ہیں، امدادی کارروائیں جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش ایئر فورس کا طیارہ ڈھاکا میں کالج کیمپس کے اندر گر کر تباہ ہوگیا، واقعے میں 19 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں جھلس کر زخمی ہونے والے افراد بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق طیارہ گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلباء افراتفری میں پناہ کی تلاش میں بھاگ رہے ہیں، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
A #Bangladesh Air Force (BAF) training aircraft has crashed into Milestone College campus Atleast one person killed, numbers may rise. An “F-7 BGI” training aircraft crashed just after takeoff around 1:06pm,
— Tuhin Babu (@MdTuhinBabu9) July 21, 2025
video 3 pic.twitter.com/he3X7cVK7A
بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ایئر فورس اہلکار، طلباء، اساتذہ اور عملے کے ارکان جاں بحق ہوئے، یہ قوم کیلئے انتہائی رنج و الم کا لمحہ ہے، واقعے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔
واضح رہے کہ پیر کے روز طیاروں کا یہ تیسرا حادثہ ہے، اس سے قبل لاس اینجلس میں دوران پرواز مسافر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے بعد طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسرا واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں تیز بارش کے باعث ممبئی ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا، طیارے کے 3 پہیے پھٹ گئے، تمام مسافر محفوظ رہے۔





















