گزشتہ مالی سال ملکی برآمدات میں ایک ارب 36 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کااضافہ ہوگیا۔
دستاویز کے مطابق برآمدات کا حجم 4.45 فیصد اضافے سے 32 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 7.39 فیصد اضافہ، 17.88 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا،ریڈی میڈ گارمنٹس،خام کپاس،دھاگے، نیٹ ویئر، بیڈ ویئر، ٹاولز،خیموں کی ایکسپورٹ بڑھی۔
ادارہ شماریات کےمطابق غذائی اجناس کی برآمدات میں 3.44 فیصد کمی،حجم 7.11 ارب ڈالر رہا،چاول، پھل، سبزیوں،مصالحوں، گوشت کی ایکسپورٹس میں کمی آئی،چینی، مچھلی، تمباکو کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔گزشتہ سال 41کروڑ 10 لاکھ ڈالرکی 7 لاکھ 65 ہزارٹن چینی برآمد کی گئی،
دستاویزکےمطابق مینوفیکچرنگ آلات کی برآمدات 4.84 فیصد اضافےسے 4.22 ارب ڈالررہی، قالین، غالیچے، دستانے،فٹبال سمیت سپورٹس گڈزشامل ہیں،چمڑےکی مصنوعات کی برآمدات 4.87 فیصد اضافےسے 57 کروڑ 25 لاکھ ڈالر رہی۔
دستاویز کےمطابق لیدرگارمنٹس،گلوز،چمڑے کے جوتے برآمد کئے گئے،ادویات کی برآمدات 34 فیصد اضافے سے 45 کروڑ 74 لاکھ ڈالر رہی،پیٹرولیم اور کوئلےکی برآمدات میں 44 فیصد اضافہ، حجم 57.33 کروڑ ڈالر رہا، سرجیکل آلات،پلاسٹک،سیمنٹ،جیولری اورربڑمصنوعات کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا،فرنیچر، الیکٹرک پنکھوں کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔





















