ہنجروال پولیس نے ہنی ٹریپ کے ذریعے شہری کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی متاثرہ شہری وقار کی درخواست پر کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمہ روبینہ نے وقار کو موبائل فون کے ذریعے دوستی کے بہانے ہنی ٹریپ میں پھنسایا، بعد ازاں ساتھیوں کے ہمراہ اس کی نازیبا ویڈیو بنائی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم ندیم خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا ہے اور دیگر ساتھی عمیر، عائشہ کے ہمراہ ملزمان نے متاثرہ شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دے کر رقم بھی بٹوری۔




















