معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ گھر پر موجود سیکیورٹی گارڈ کی مدعیت میں درج کیا گیاہے ،سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز سن کر باہر آیا تو تو موٹر سائیکل سوار ملزمان فرار ہو رہے تھے ، انہیں نامعلوم افراد نے گھر پر فائرنگ کی جس سے دروازے کو نقصان پہنچا، فائرنگ قتل کی نیت سے کی گئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ، رجب بٹ اور ان کی فیملی واقعہ کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے ۔ فائرنگ کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے جبکہ گھر کے باہر گرنے والے گولیوں کے خول بھی برآمد کر لیئے گئے ہیں۔























