آسٹریلوی ٹیلی ویژن اسٹار اور گلوکار جانی روفو 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹیلی ویژن اسٹار اور گلوکار جانی روفو 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں جبکہ ان کی موت دماغ کے کینسر کے باعث ہوئی۔
جانی روفو کو دماغی کینسر کی تشخیص 2017 میں ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے آسٹریلیا میں اس مرض بارے فنڈنگ اور آگاہی مہم میں حصہ لیا۔
ٹی وی اسٹار کے اہلخانہ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا انتقال جمعہ کے روز ہوا، انہوں نے آخری وقت تک مرض سے لڑائی لڑی اور انہیں ایک باصلاحیت اور دلکش لڑکے کے طور پر یاد کیا جائے گا۔
روفو مغربی آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے کینسر کی تشخیص کے بعد کام سے بریک لے لیا تھا۔
یاد رہے کہ جانی روفو نے رئیلٹی شو ایکس فیکٹر آسٹریلیا سے شہرت حاصل کی۔