استحکام پاکستان پارٹی کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر،لیڈرآف ہاؤس میں سےکوئی بات ایوان میں کرے گا تو اسے رولز کے مطابق سنا جائے گا، اپوزیشن تنقید کرے لیکن تنقید برائے تعمیر ہونی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق شعیب صدیقی کا کہناتھا کہ اسمبلی کارروائی پاکستان بلکہ پوری دنیا میں دیکھی جاتی ہے، ہمیں چاہئے ایوان اور اپنے تقدس کو پامال نہ ہونے دیں، لڑائی جھگڑے اور گالم گلوچ سے عزت نفس پر بھی حرف آتا ہے، اب جو نیا اجلاس ہو گا وہ نئی تہذیب سے ہوگا۔





















